پاکستانی ، بھارتی فنکاروں پر مشتمل پنجابی فلم ’’ لائیے جے یاریاں ‘‘ 27جولائی کو نمائش کی جائیگی

ناصر چنیوٹی، افتخار ٹھاکر او راکرم اداس نے کردار نبھائے ہیں ،اداکار سوشل میڈیا پر فلم کی تشہیر میں مصروف

بدھ 12 جون 2019 18:01

پاکستانی ، بھارتی فنکاروں پر مشتمل پنجابی فلم ’’ لائیے جے یاریاں ‘‘ 27جولائی کو نمائش کی جائیگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) پاکستانی اور بھارتی فنکاروںپر مشتمل پنجابی فلم ’’ لائیے جے یاریاں ‘‘ 27جولائی کو پاکستان سمیت مختلف ممالک میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

مذکورہ فلم کی بھارت میں پانچ جون کو پری ریلیز ہو چکی ہے اور 27جولائی کو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ فلم میں پاکستانی اداکاروں میں ناصر چنیوٹی، افتخار ٹھاکر اوراکرم اداس نے کردار نبھائے ہیں جبکہ بھارتی فنکاروں میں امریندر گل، سمی چہل،ہردیپ گل، گرشاباد اور دیگر شامل ہیں۔فلم کے فنکار ان دنوں سوشل میڈیا پر فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں

وقت اشاعت : 12/06/2019 - 18:01:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :