اداکارہ صوبیہ خان نے شادی کے بعد فلم بھی سائن کر لی

پروڈیوسر عمر چوہدری کی فلم ’’ ساحل ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی

بدھ 12 جون 2019 18:01

اداکارہ صوبیہ خان نے شادی کے بعد فلم بھی سائن کر لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) اداکارہ صوبیہ خان نے پروڈیوسر عمر چوہدری کی فلم ’’ساحل ‘‘ میں کام کرنے کا معاہدہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ صوبیہ خان نے شادی کے بعد دوبارہ شوبز سرگرمیاں شروع کر دی ہیں اور عید الفطر پر تماثیل تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کے بعد اب فلم کا معاہدہ بھی کر لیا ہے ۔فلم کی شوٹنگ پاکستان ، بینکاک اور دبئی میں کی جائے گی ۔ صوبیہ خان کے مد مقابل سمیع خان اور ببرک شاہ میں سے ایک کو مرکزی کردار کے لئے چنا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 12/06/2019 - 18:01:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :