کومل رضوی نے پاکستان میں اپنا گانا جھولے لعل متعارف کرادیا

بدھ 19 دسمبر 2012 13:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔19دسمبر 2012ء) معروف گلوکارہ و فنکارہ کومل رضوی نے بھارت کے بعد پاکستان میں بھی اپنا گانا جھولے لعل متعارف کرادیا ہے۔

(جاری ہے)

پریس کلب میں پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ صوفیا کرام سے قلب کا تعلق بڑھنے کی وجہ سے انہوں نے یہ گانا بنایا ہے جس کی موسیقی بھارت میں دی گئی اور پاکستان کے اقتصادی شہر کراچی میں فلم بندی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جھولے لعل کے لریکس انہوں نے خود دیئے ہیں جبکہ اس گانے کو بنانے میں ان کے بھائی نے بھی مدد کی ہے۔ کومل رضوی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارت میں کئی بار فلموں میں کام کرنے کی آفر ہوچکی ہیں معیاری کردار ملا تو وہ فلموں میں ضرور کام کریگی ۔

وقت اشاعت : 19/12/2012 - 13:52:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :