’گیم آف تھرونز ‘‘ کے کردار کے لئے13سال کی عمر میں والدین کو بتائے بغیر آڈیشن دیا، صوفی ٹرنر

جمعرات 13 جون 2019 12:59

’گیم آف تھرونز ‘‘ کے کردار کے لئے13سال کی عمر میں والدین کو بتائے بغیر آڈیشن دیا، صوفی ٹرنر
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) ہالی وڈ اداکارہ صوفی ٹرنر نے کہا ہے کہ امریکی ڈرامہ سیریز ’’گیم آف تھرونز ‘‘ کے کردار کے لئی13سال کی عمر میں آڈیشن دیا تھا اور اس کے متعلق والدین کو نہیں بتایا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوفی ٹرنر نے اپنے ایک انٹرویو میںڈرامہ سیریز ’’گیم آف تھرونز ‘‘ میں اپنے کردار کے متعلق مزاحیہ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ’’گیم آف تھرونز ‘‘ کے پہلے سیزن کا آڈیشن دینے کے متعلق والدین کو باہر سے معلوم ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب مجھے کردار کی پیشکش ہوئی تو میں نے والدہ کو اپنے کردار کے متعلق بتایا اور اس وقت میں 7 ویں کلاس میں تھی جس پر والدہ غصے میں آگئیں اور میرے والدہ کو اس متعلق آگاہ کیا لیکن میرے والد نے میرا ساتھ دیا اور میری حوصلہ کی اور والدہ کو سمجھایا کہ یہ جو چاہتی ہے اسے کرنے دو۔
وقت اشاعت : 13/06/2019 - 12:59:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :