سلینا گومز نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے جسٹن بیبر کی آخری تصویر بھی ہٹا دی

جمعرات 13 جون 2019 12:59

سلینا گومز نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے جسٹن بیبر کی آخری تصویر بھی ہٹا دی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے گلوکار جسٹن بیبر کی آخری تصویر بھی ہٹا دی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق سلینا گومز اور کینیڈیئن گلوکار جسٹن بیبر ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور 2018ء میں جسٹن بیبر کی امریکی ماڈل ہیلے بالڈون کے ساتھ شادی کے بعد سلینا گومز ذہنی بریک ڈائون ہونے کی وجہ سے ہسپتال داخل ہو گئیں۔ سلینا گومز نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے گلوکار جسٹن بیبر کی متعدد تصاویر ختم کرنے کے بعد اب آخری تصویر بھی ختم کر دی ہے جو انھوں نے 2018ء میں جسٹن بیبر کی سالگرہ کے موقع پر بنائی تھی۔

وقت اشاعت : 13/06/2019 - 12:59:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :