سلمان خان کا جادوہدایت کار روہت شیٹھی پر چل گیا

دونوں ایک بار پھر کئی عرصے بعد فلم ’’انشاء اللہ‘‘ میں ایک ساتھ یکجا ہورہے ہیں فلم ’’انشاء اللہ‘‘ کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی اور 2020ء میں عیدالفطر پر ریلیز ہو گی

جمعرات 13 جون 2019 18:26

سلمان خان کا جادوہدایت کار روہت شیٹھی پر چل گیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2019ء) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا جادو معروف ہدایت کار روہت شیٹھی پر چل گیا۔1999 میں سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی سلمان خان کی فلم ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ کے بعد دونوں ایک بار پھر کئی عرصے بعد فلم ’’انشاء اللہ‘‘ میں ایک ساتھ یکجا ہورہے ہیں جو 2020 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی لیکن ساتھ ہی اکشے کمار کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’سوریا ونشی‘‘ کو بھی عید پر ہی ریلیز ہونا تھا تاہم بالی ووڈ کے سلطان کی وجہ سے اکشے کمار کی فلم عید سے قبل ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں فلم ’’سوریا ونشی‘‘ کے ہدایت کار روہت شیٹھی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ روہت کو اپنا چھوٹا بھائی سمجھا لیکن آج انہوں نے بھی ثابت کردیا کیوں کہ اب فلم ’’سوریاونشی‘‘ عید کے بجائے 27 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم ’’انشاء اللہ‘‘ کی شوٹنگ بہت جلد شروع ہوگی جس میں طنز و مزاح کے ساتھ ساتھ ایکشن بھی ہوگا۔
وقت اشاعت : 13/06/2019 - 18:26:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :