منڈی کیلنگ کا نئی فلم ’’مس مارول‘‘میں پاکستانی اداکارہ کا مرکزی کردار ادا کرنے کا انکشاف

جمعہ 14 جون 2019 13:29

منڈی کیلنگ کا نئی فلم ’’مس مارول‘‘میں پاکستانی اداکارہ کا مرکزی کردار ادا کرنے کا انکشاف
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) ہالی وڈ اداکارہ مینڈی کلن کا کہنا ہے کہ جلد ہی پاکستانی امریکی سپر ہیرو مس مارول فلم بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ مینڈی کلن نے ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی پاکستانی امریکی سپر ہیرو مس مارول متعارف کروائیں گی تاہم ابھی انہوں نے اداکارہ کا نام ظاہر نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس نئے کردار کے لئے بہت پرجوش ہیں اور ان کو یقین ہے کہ ان کی چنی گئی پاکستانی اداکارہ اس کردار کو باخوبی نبھائیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ فلم کے بارے میں مزید آگاہ نہیں کرنا چاہیںگی لیکن اتنا ضرور کہیں گی کہ یہ فلم پاکستان سے منسوب اداکاروں کا اپنا آپ منوانے کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہوگا۔

وقت اشاعت : 14/06/2019 - 13:29:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :