لیلن بئوڈن اداکاری کے ساتھ اب ہد ایتکاری کرینگی

جمعہ 14 جون 2019 13:29

لیلن بئوڈن اداکاری کے ساتھ اب ہد ایتکاری کرینگی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) ہالی وڈ اداکارہ لیلن بئوڈن نے ہد ایتکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’اینڈی میک‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ لیلن بئوڈن اداکاری کے ساتھ اب ہد ایتکاری کریں گی، اداکارہ بطور ہدایتکارہ فلم ’’بی کمنگ ایڈی‘‘ بنائیں گی جبکہ فلم کے رائٹر اور پرڈیوسر ایڈ لی ہوں گے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک ایسے کورین امریکی لڑکے کے گرد کھومتی ہے جو اپنے گورے کلاس میٹس کی طرح مقبول ہونا چاہتا ہے لیکن جب اس کی یہ خو اہش پوری ہو جاتی ہے تو اس کو غیر متوقع حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔فلم میں اداکارہ چارلس کنگ اور ہیلن ہانگ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ لیلن بئوڈن کا کہنا تھا کہ وہ ہدایتکاری کے لئے بہت پر جوش ہیں اور پر امید ہیں کہ لوگ ان کے کام کو پسند کریں گے۔
وقت اشاعت : 14/06/2019 - 13:29:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :