شاندار پرفارمنس کی بدولت شائقین کے دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہوں ،تابندہ علی

سٹیج ڈرامہ ”عید پٹاکے ورگی “ کی بے مثال کامیابی کے بعد “دھوکا منڈی “میں نئی آئٹم کے ساتھ پرفارم کر رہی ہوں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 14 جون 2019 18:54

شاندار پرفارمنس کی بدولت شائقین کے دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہوں ،تابندہ علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) سٹیج کی مایہ ناز اداکارہ تابندہ علی کا کہنا ہے کہ اپنی شاندار پرفارمنس کی بدولت شائقین کے دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہوں ہمیشہ پرشائقین کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا ہے کیونکہ ہماری اچھی یا بری پرفارمنس کا فیصلہ شائقین کے ہاتھ میں ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ان دنوں شالیمار تھیٹر میں اپنے حسین جلوو سے بے مثال کامیابیاں سمیٹ رہی ہوں اور اپنے پرستاروں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری سوچ سے بڑھ کر پیار محبت اور عزت دی، تابند ہ علی نے مزید کہا کہشالیمار تھیٹرمیں ڈاکٹر اجمل ملک کا عید ڈرامہ ”عید پٹاکے ورگی “ کی بے مثال کامیابی کے بعد اب نیا ڈرامہ “دھوکا منڈی “میں نئی ڈانس آئٹم اور منفرد انداز کے ساتھ پرفارم کر رہی ہوں ہر ڈرامہ میں ہمیشہ نیا انداز اپنانے کی کوشش کرتی ہوں ۔

وقت اشاعت : 14/06/2019 - 18:54:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :