الحمراء میں آئل پینٹنگ ورکشاپ منعقد

منگل 18 جون 2019 16:25

الحمراء میں آئل پینٹنگ ورکشاپ منعقد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) الحمراء میں آئل پینٹنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 15 سے 30سال کے 25نوجوان مصور اپنے اپنے فن کو عوام کے لیے پیش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر علی خان نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد نوجوان مصوروں کو آگے بڑھنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔لاہور آرٹس کونسل الحمراء آئل پینٹنگ ورکشاپ کا انعقاد 17سے 21جون الحمراء آرٹ گیلری میں کیا گیا۔سینئر مصوروں نے نوجوان مصوروں کو اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں بتایا کہ ہمارا نوجوان مصور بے پناہ صلاحتیوں کا مالک ہے۔ورکشاپ کامقصد نوجوان مصور وں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

وقت اشاعت : 18/06/2019 - 16:25:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :