معروف اداکار شفقت چیمہ کا پریس کلب کراچی کا دورہ

منگل 18 جون 2019 18:00

معروف اداکار شفقت چیمہ کا پریس کلب کراچی کا دورہ
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) معروف اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ باعزت لوگ ہی کسی کوعزت دیا کرتے ہیں۔ سوچا کرتا تھا کہ مجھ ناچیز کے لئے بھی کبھی کوئی پروگرام پریس کلب میں منعقد کرے گا۔ پریس کلب کراچی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی اورمیرا کراچی پریس کلب میں آنے کا خواب پورا ہوگیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کراچی پریس آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ لاہور سے آئے ہوئے فنکار سیم خان، احمد چیمہ اور پروڈیوسرز، ہدایتکار و رائیٹر زاہد شاہ بھی موجود تھے۔ شفقت چیمہ نے کہا کہ کراچی میں پہلی بار اسٹیج کرنے کے لئے زاہد شاہ نے مدعو کیا جن کا مشکور ہوں کہ انہوں نے کراچی کی عوام کی محبتیں سمیٹنے کا موقع فراہم کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ سیم خان نے کہا کہ کراچی میں پرفارم کرکے بہت اچھا لگا، پریس کلب نے ہمارے اعزاز میں تقریب رکھ کر ہماری حوصلہ افزائی کی یہ ہمارے لئے فختر کی بات ہے کہ شہر کراچی کے لوگ فن کی قدر کرنا جانتے ہیں۔

ہدایتکار و رائیٹر زاہد شاہ نے کہا کہ کراچی اسٹیج کے فروغ کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت پروڈکشن کا عمل جاری رکھا ہوا ہے اور یہ جاری رہے گا۔ ماضی میں بھی پاکستان فلم انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات کو اپنے تھیٹر میں پرفارم کرواچکا ہوں اس بار شفقت چیمہ، سیم خان، احمد چیمہ اور چاہت بلوچ کو کراچی اسٹیج پر متعارف کروایا ہے جس کا بہت عمدہ رسپانس ملا ہے۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کی جانب سے مرزا افتخار بیگ، عمران شیخ، کفیل فیضان، خالد فرشوری، لیاقت مغل، سلطان چاکی سومرو نے لاہور کے فنکاروں کو روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔
وقت اشاعت : 18/06/2019 - 18:00:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :