میشا شفیع کیخلاف اداکار علی ظفرکے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت19 جون تک ملتوی ، وکلاء جرح کیلئے طلب

منگل 18 جون 2019 19:03

میشا شفیع کیخلاف اداکار علی ظفرکے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت19 جون تک ملتوی ، وکلاء جرح کیلئے طلب
لاہور۔18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) لاہورکی سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کی خلاف معروف گلوکار و اداکار علی ظفرکے ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت19 جون تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کوجرح کیلئے طلب کرلیا۔لاہور کی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج سید امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ علی ظفر کے آخری گواہ رضوان رئیس نے اپنا بیان قلمبند کرایا۔

گواہ رضوان رئیس نے کہا کہ میشا شفیع نے سازش کے تحت گلوکار علی ظفر پر الزام لگایا۔

(جاری ہے)

الزامات سے گلوکار علی ظفر کے نجی کمپنیوں سے معاہدوں کو نقصان ہوا۔جس سے فلم ،گانے اور کنسرٹس کے معاہدے منسوخ ہوئے۔ میں نے دونوں کے درمیان کسی قسم کا ہراسگی کا معاملہ نہیں دیکھا۔ علی ظفر پر الزمات کے باعث ان کی شہرت اور ساکھ متاثر ہوئی۔ فلم سٹار علی ظفر نے میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ دعویٰ میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کئے۔ میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کیلئے الزامات عائد کئے۔ میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

وقت اشاعت : 18/06/2019 - 19:03:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :