ڈرامہ ’’میرے محسن‘‘ بہت شہرت حاصل کرے گا، رباب ہاشم

بدھ 19 جون 2019 11:43

ڈرامہ ’’میرے محسن‘‘ بہت شہرت حاصل کرے گا، رباب ہاشم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) اداکارہ رباب ہاشم کا کہنا ہے کہ ڈرامہ ’’میرے محسن‘‘ بہت مقبول ہوگا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ رباب ہاشم نے اپنے نئے ڈرامہ ’’میرے محسن‘‘ کا اپنے ایک انٹرویو کے دوران اپنے نئے ڈرامے ’’میرے محسن‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرومے کی کہانی منفرد اور حقیقت کے بہت قریب ہے اور شائقین اس کو بہت پسند کریں گے اور میںپر امید ہوں کہ یہ ڈرامہ شہرت کے تمام ریکارڈ توڑے گا۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے ہدایتکار فیضان ہیں، جو اس سے قبل بھی کئی یادگار ڈرامے ناظرین کے لیے پیش کر چکے ہیں۔ ’’میرے محسن‘‘ میں سینئر اور جونیئر فنکاروں کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ سینئر اداکارہ صبا حمید، تنویر جمال، ارم اختر اور گل رعنا بھی مختلف کرداروں میں نظر آئیں گے۔ رباب ہاشم نے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ مذکورہ ڈرامے کے او ایس ٹی کی ویڈیو پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے معروف گلوکار نبیل شوکت اور نرمل نے گایا ہے۔ سیّد جبران نے ڈرامے میں مرکزی کردار نبھایا ہے۔
وقت اشاعت : 19/06/2019 - 11:43:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :