ڈپریشن سے لڑتے ہوئے بہت کچھ سیکھا، کرس ہمسورتھ

جمعرات 20 جون 2019 12:29

ڈپریشن سے لڑتے ہوئے بہت کچھ سیکھا، کرس ہمسورتھ
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء)اداکار کرس ہمسورتھ کا کہنا ہے کہ ڈپریشن سے لڑتے ہوئے انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کرس ہمسورتھ نے اپنی ڈپریشن بیماری پر پہلی مرتبہ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو ویسے ہی دکھنا چاہیے جیسے وہ ہے اور مجھے یہ کہتے ہوئے شرم نہیں محسوس ہوتی ہے کہ میں ڈپریشن کی بیماری کا شکار ہوں اور اس سے ابھی تک لڑتا آرہا ہوں ۔

(جاری ہے)

ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اس بیماری کو مثبت طریقے سے لیتے ہوئے میں نے بہت کچھ اچھا سیکھا ہے بلکہ اس نے مجھے مزید بہادر اور مضبوط بنادیا ہے۔

وقت اشاعت : 20/06/2019 - 12:29:04

Rlated Stars :