برٹنی سپیئرزکی وزن کم کرنے بارے نئی ورک آئوٹ وڈیو جاری

جمعرات 20 جون 2019 12:58

برٹنی سپیئرزکی وزن کم کرنے بارے نئی ورک آئوٹ وڈیو جاری
لا س اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) معروف امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے وزن کم کرنے بارے نئی ورک آئوٹ وڈیو جاری کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق برٹنی سپیئرز نے اپنی نئی ورک آئوٹ وڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ جب میں وزن کم کرنے کے لئے ورک آئوٹ کرتی ہوں تو میرا وزن 3پائونڈز کم ہو جاتاہے اور اس پر اتنی محنت لگتی ہے کہ وہ میرے لئی7پائونڈز کم کرنے کے برابر ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ایک ہی ورک آئوٹ بار بار کرنے سے بیزار ہو جاتی ہوں اس لئے میںنے ایک کتابچہ رکھا ہوا ہے جس میں سے میں اپنی پسند کی مختلف انداز کی ورزش نکالتی ہوں اور ورک آئوٹ کے دوران مجھے ہیڈفونز لگا کر میوزک سننا بھی پسند ہے۔

وقت اشاعت : 20/06/2019 - 12:58:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :