آمنہ الیاس کی نئی فلم ’’ ریڈی سٹیڈی نو ‘‘ رواں سال 19جولائی کو ریلیز کی جائے گی

جمعرات 20 جون 2019 13:27

آمنہ الیاس کی نئی فلم ’’ ریڈی سٹیڈی نو ‘‘ رواں سال 19جولائی کو ریلیز کی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس کی نئی روم کوم فلم ’’ ریڈی سٹیڈی نو ‘‘ رواں سال 19جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق حشام بن منور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ریڈی سٹیڈی نو‘‘ کی کہانی محبت اور کامیڈی پر مبنی ہے جس میں اداکارہ آمنہ الیاس، سلمان شاہد، فیصل سیف، زین افضل، مرحوم احمد بلال، اسماعیل تارا، نیئر اعجاز، نرگس رشید اور دیگر اداکار شامل ہیں ۔ فلم کی کہانی اور پیشکش حشام بن منور نے دی ہے جبکہ یہ فلم نجی ٹی وی کی پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جارہی ہے۔

وقت اشاعت : 20/06/2019 - 13:27:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :