فلم ’’ریڈی سٹیڈی نو‘‘ کا پہلا گانا ’’دیکھو دیکھو‘‘ ریلیز

جمعرات 20 جون 2019 13:27

فلم ’’ریڈی سٹیڈی نو‘‘ کا پہلا گانا ’’دیکھو دیکھو‘‘ ریلیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پاکستانی فلم ’’ریڈی سٹیڈی نو‘‘ کا پہلا گانا ’’دیکھو دیکھو ‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار حشام بن منور کی محبت اور کامیڈی پر مبنی فلم ’’ ریڈی سٹیڈی نو ‘‘ کے اپریل میں ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد اب پہلا گانا ’’دیکھو دیکھو ‘‘ بھی ریلیزکر دیا گیا ہے، محبت پر مبنی یہ گانا آمنہ الیاس اور فیصل سیف پر فلمایا گیا ہے، اس گانے کے بول حشام بن منور نے لکھے اور اسے گایا بھی انہوں نے اور رحما علی نے ہے۔ اس گانے میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے محبت میں لوگوں کو کسی چیز سے فرق نہیں پڑتا۔

وقت اشاعت : 20/06/2019 - 13:27:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :