دوہری شخصیت کے مسائل پر مبنی ڈرامہ سیریل ’’عشق زہے نصیب‘‘ کل آن ایئر کیا جائے گا

جمعرات 20 جون 2019 13:27

دوہری شخصیت کے مسائل پر مبنی ڈرامہ سیریل ’’عشق زہے نصیب‘‘ کل آن ایئر کیا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پاکستانی اداکار زاہد احمد کا نیا ڈرامہ سیریل ’’عشق زہے نصیب‘‘ کل آن ایئر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق فاروق رندکی ہدایت کاری میں بنایا گیا ڈرامہ سیریل ’’عشق زہے نصیب‘‘ کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے جو دوہری شخصیت کے مسائل کے موضوع پر مبنی ہے جس میں اداکار زاہد احمد، سمیع خان، سونیا حسین، زرنش خان، یمنیٰ زیدی اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 20/06/2019 - 13:27:51