صائمہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا سر مایہ ہیں ‘ان جیسی کوئی اور ادکارہ نظر نہیں آتی‘عذراآفتاب

اتوار 23 دسمبر 2012 13:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23دسمبر۔ 2012ء) ٹی وی کی سینئر ادکارہ عذرا آفتاب نے کہا ہے کہ صائمہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا سر مایہ ہیں اور مجھے ان جیسی کوئی اور ادکارہ نظر نہیں آتی ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک ٹی وی ڈرامہ میں فلم سٹار صائمہ کے ساتھ کام کیا اور میں نے اس وقت بھی یہ دیکھا تھا کہ وہ سیٹ پر بھی بہت سنجیدہ رہ کر صرف اپنے کردار پر توجہ دیتی ہے اور صائمہ نے پاکستانی فلم انڈ سٹری کیلئے جو کچھ کیا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا اور میں آج بھی انکی فین ہوں۔

وقت اشاعت : 23/12/2012 - 13:41:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :