فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا فلم ’’ہیر مان جا‘‘ اور ’’کاف کنگنا‘‘ کے ساتھ عید الضحی پر ٹکرائو ہوگا

جمعہ 21 جون 2019 13:21

فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا فلم ’’ہیر مان جا‘‘ اور ’’کاف کنگنا‘‘ کے ساتھ عید الضحی پر ٹکرائو ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا فلم ’’ہیر مان جا‘‘ اور ’’کاف کنگنا‘‘ کے ساتھ عید الضحی پر ٹکرائو ہو گا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق رومانس اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کی کاسٹ میں مایا علی اور شہریار منور کے ساتھ زارا نور عباس، ندیم بیگ، حنا دلپزیر، احمد علی بٹ،ریچل ویکا ج، فریحہ الطاف شامل ہیں۔ اظفر جعفری کی ہدایت کاری میں بننے والی روم کام فلم ’’ہیر مان جا‘‘ کی کاسٹ میں حریم فاروق اور علی رحمان خان جبکہ خلیل الرحمان قمر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ کی کاسٹ میں سمیع خان، فضاء علی اور عائشہ عمر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 21/06/2019 - 13:21:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :