ڈرامہ سیریل ’’عشق زہے نصیب‘‘ کے ٹائٹل ٹریک نے یو ٹیوب پر دھوم مچا دی

جمعہ 21 جون 2019 13:24

ڈرامہ سیریل ’’عشق زہے نصیب‘‘ کے ٹائٹل ٹریک نے یو ٹیوب پر دھوم مچا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) پاکستانی اداکار زاہد احمد کے ڈرامہ سیریل ’’عشق زہے نصیب‘‘ کے ٹائٹل ٹریک نے یو ٹیوب پر دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق فاروق رندکی ہدایت کاری میں بنائے گئے ڈرامہ سیریل ’’عشق زہے نصیب‘‘ کے ٹائٹل ٹریک کو یو ٹیوب پر 1ملین سے زائدشائقین نے دیکھا اور پسند کیا ۔ڈرامہ کی کہانی مصنف ہاشم ندیم نے لکھی ہے جو دوہری شخصیت کے مسائل کے موضوع پر مبنی ہے جس میں اداکار زاہد احمد، سمیع خان، سونیا حسین، زرنش خان، یمنیٰ زیدی اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 21/06/2019 - 13:24:43