حسد اور بغض نہ رکھنے والوں کیلئے کامیابی کے راستے خود بخود کھلتے جاتے ہیں‘ احسن خان

خوش مزاج ہوں اورایسے لوگوں سے دوستی کی تلاش میں رہتا ہوں ‘ نامور اداکار کی انٹرویو میں گفتگو

ہفتہ 22 جون 2019 11:37

حسد اور بغض نہ رکھنے والوں کیلئے کامیابی کے راستے خود بخود کھلتے جاتے ہیں‘ احسن خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2019ء) نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ دل میں کسی کے لئے حسد اور بغض نہ رکھنے والوں کیلئے کامیابی کے راستے خود بخود کھلتے جاتے ہیں ، خوش مزاج ہوں اورایسے لوگوں سے دوستی کی تلاش میں رہتا ہوں ۔ ایک انٹرویو میں احسن خان نے کہاکہ فلم،ٹی وی اور میزبانی کے شعبے میں ملنے والی کامیابیوں میں میرا کوئی کمال نہیںبلکہ یہ خدا کی ذات کی مہربانی ہے جو دلوں کے حالوں سے خوب واقف ہے ۔

(جاری ہے)

احسن خان نے کہا کہ کبھی کسی کے لئے دل میں حسد اوربغض نہیں رکھاکیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ایسا کر کے آپ دوسرے کو نہیں بلکہ خود کو نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں ،حسد ایک ایسی بیماری ہے جو آپ کی شخصیت میں نمایاں ہو جاتی ہے ۔کسی سے حسد اور بغض نہ رکھنے والوں کیلئے کامیابی کے راستے خودبخودکھلتے جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے کیئرئیر میں جتنی کامیابی اور عروج ملا ہے میں نے کبھی خواب میں بھی اس کا نہیں سوچا تھااور اس پر خدا کا جتنا بھی شکرادا کروں وہ کم ہے ۔
وقت اشاعت : 22/06/2019 - 11:37:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :