ہمیشہ دل سے گایا ہے جسے پرستاروں نے پذیرائی بخشی ہے ‘ سائرہ نسیم

موسیقی کو پارٹ ٹائم سمجھنے والے کبھی بھی اپنا نام نہیں بناسکتے،ریاضت کرنا معمول ہے‘ گلوکارہ کی گفتگو

ہفتہ 22 جون 2019 11:37

ہمیشہ دل سے گایا ہے جسے پرستاروں نے پذیرائی بخشی ہے ‘ سائرہ نسیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2019ء) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ آج تک جتنابھی گایا ہے دل سے گایا ہے اوراسے پرستاروں نے پذیرائی بخشی ہے ، موسیقی کو پارٹ ٹائم سمجھنے والے کبھی بھی اپنا نام نہیں بناسکتے۔ ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہاکہ بغیر استاد کے موسیقی کی الف ب بھی نہیںآتی اس بغیر استاد کے صرف ٹائم پاس کرنے کیلئے اس شعبے میں آتے ہیں انہیں کامیابی نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مجھے موسیقی کرتے ہوئے کئی سال گزر گئے ہیں لیکن آج بھی ریاضت کرتی ہوں کیونکہ اس کے بغیر آپ اپنی آواز کو برقرار نہیں رکھ سکتے ۔ سائرہ نسیم نے کہاکہ کبھی بھی بیہودہ شاعر ی پرمبنی گیت پیش نہیں کئے ۔ تھوڑا مگرصاف ستھرا کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میرے پرستار مجھے اچھے الفاط میں یاد کرتے ہیں۔ انہوںنے عید الفطر پر پیش کی جانے والی فلموں کامیابی کے حوالے سے کہا کہ فلم انڈسٹری کی کامیابی سے کئی شعبے جڑے ہوئے ہیں اور اس میں موسیقی بھی شامل ہے ۔ میری دعا ہے کہ ہماری انڈسٹری کو دوبارہ عروج حاصل ہو تاکہ یہاں لوگوں کو روزگار کے بہترین مواقع میسر آ سکیں۔
وقت اشاعت : 22/06/2019 - 11:37:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :