فواد، ماہرہ اور میرا کے ’پرے ہٹ لو‘ میں مایا اور منور کے ساتھ جلوے

ہفتہ 22 جون 2019 21:51

فواد، ماہرہ اور میرا کے ’پرے ہٹ لو‘ میں مایا اور منور کے ساتھ جلوے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2019ء) آنے والی پاکستانی رومانٹک سسپینس فلم ’پرے ہٹ لو‘ کا شائقین کو بے حد انتظار ہے، کیوں کہ اس فلم میں شائقین کئی بڑے اسٹارز کو ایک ساتھ جلوہ گر ہوتے دیکھ سکیں گے۔ابتدائی طور پر اطلاعات تھیں کہ ’پرے ہٹ لو‘ میں شہریار منور کے ساتھ ماہرہ خان رومانس کرتی دکھائی دیں گی، تاہم بعد ازاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ شہریار منور سے رومانس نہیں کرتی دکھائی دیں گی۔

فلم کی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی تھی فلم میں ماہرہ ںہیں بلکہ مایا علی مرکزی کردار ادا کریں گی، لیکن اب فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر نے شائقین کے انتطار کو مزید بڑھا دیا۔فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر میں ماہرہ خان اور فواد خان سمیت اداکارہ میرا، ندیم، حنا دلپذیر اور دیگر اداکاروں کی موجودگی نے شائقین کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر سے مکمل کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازا ہوتا ہے کہ فلم شہریار منور کی شوبز کی دنیا میں جگہ بنانے کی کوشش اور ان کی جانب سے مایا علی سے ہونے والی محبت اور پھر دونوں کے درمیان علیحدگی کے گرد گھومتی ہے۔

ٹریلر میں شہریار منور کو شوبز کی دنیا میں کیریئر بنانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اچانک مایا علی سے ملنے اور ان سے تعلقات استوار کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 22/06/2019 - 21:51:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :