سلمان خان بگ باس کے 13ویں سیزن کے میزبان ہونگے

پچھلے سال کے مقابلے اپنی فیس میں دگنا اضافہ کرتے ہوئے پروگرام کی میزبانی کے لیے اربوں روپے مانگ لیے

ہفتہ 22 جون 2019 21:51

سلمان خان بگ باس کے 13ویں سیزن کے میزبان ہونگے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2019ء) بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شوز میں سب سے مشہور شو ’بگ باس‘ کا رواں برس 13 واں سیزن نشر ہوگا اور اطلاعات ہیں کہ رواں برس بھی اس شو کی میزبانی دبنگ ہیرو سلمان خان کرتے دکھائی دیں گے۔سلمان خان گذشتہ 9 برس سے اس شو کی میزبانی کرتے آرہے ہیں اور ہر سال انہوں نے اپنی فیس میں ماضی کے مقابلے میں بے تحاشہ اضافہ کیا۔

جہاں سلمان خان نے میزبانی کے لیے اپنی فیس بڑھائی، وہیں ہر سال بگ باس کی شہرت اور تنازعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں ا?یا اور پروگرام نے ریٹنگ اور کمائی کے نئے ریکارڈ بھی بنائے۔’بگ باس 13‘ کے لیے اگرچہ تاحال ’کلرز‘ ٹی وی نے ا?فیشلی کوئی اعلان نہیں کیا، تاہم اطلاعات ہیں کہ رواں برس ستمبر سے اس شو کا ا?غاز ہوگا اور اس بار اس کے مہمانوں میں گذشتہ برس کے مقابلے زیادہ متنازع شخصیات کو شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جہاں شو کے متنازع مہمانوں کے لیے حوالے سے بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں جاری ہیں، وہیں اسی شو کے لیے سلمان خان کی جانب سے فیس کے مطالبے نے بھی سب کو حیران کردیا۔اطلاعات ہیں کہ اس بار سلمان خان نے پچھلے سال کے مقابلے اپنی فیس میں دگنا اضافہ کرتے ہوئے پروگرام کی میزبانی کے لیے اربوں روپے مانگ لیے۔شوبز ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق اب تک کی سامنے ا?نے والی اطلاعات کے مطابق اس بار سلمان خان بگ باس کی میزبانی کے لیے ہر ہفتے تقریبا 30 کروڑ روپے وصول کریں گے۔رپورٹ کے مطابق رواں برس ریلیز ہونے والے سیزن میں سلمان خان مجموعی طور پر 26 قسطوں میں نظر ا?ئیں گے اور ان کا مجموعی معاوضہ 403 کروڑ روپے تک پہنچ جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/06/2019 - 21:51:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :