ون ڈیزل کی فلم ’’فاسٹ اینڈ فیوریئس9‘‘ کی عکس بندی شروع

منگل 25 جون 2019 13:17

ون ڈیزل کی فلم ’’فاسٹ اینڈ فیوریئس9‘‘ کی عکس بندی شروع
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) امریکی ا داکار ون ڈیزل نے مشل روڈریگیز کے ساتھ فلم ’’فاسٹ اینڈ فیوریئس9‘‘ کی عکس بندی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ون ڈیزل نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مشل روڈریگیز کے ساتھ فلم ’’فاسٹ اینڈ فیوریئس9 ‘‘ کی عکس بندی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کی فلموں کو پسند کرتے ہیں ۔ فلم ’’فاسٹ اینڈ فیوریس9 ‘‘ کے ہدایت کار جسٹن لین ہیں۔ فلم9 اپریل2020ء میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 25/06/2019 - 13:17:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :