جاندار سکرپٹ اداکار کی صلاحیتوں کو ابھارتاہے، ثناء جاوید

منگل 25 جون 2019 13:17

جاندار سکرپٹ اداکار کی صلاحیتوں کو ابھارتاہے، ثناء جاوید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) اداکارہ ثناء جاوید کاکہنا ہے کہ جاندار سکرپٹ اداکار کی صلاحیتوں کو ابھارتاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ثناء جاوید کا اپنی ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ اگر کسی فلم یا ڈرامے کا سکرپٹ جاندار ہوگا تو اداکار اس سے مزید سیکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈراموں میں کام کرتے ہوئے وہ سکرپٹ کا چناو بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہیں ۔ ثناء جاوید اداکار عمران عباس کے ساتھ اپنے نئے ڈرامہ سیریل ’’ڈرخدا سے‘‘ میں نظرآئیں گی جو کہ جلد آن آئیر کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 25/06/2019 - 13:17:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :