مریسا ٹومی کا دوبارہ سٹ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

بدھ 26 جون 2019 11:46

مریسا ٹومی کا دوبارہ سٹ کام کرنے کی خواہش کا اظہار
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) امریکی اداکارہ مریسا ٹومی نے سٹ کام میں دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مریسا ٹومی نے کہا ہے کہ وہ چھوٹی سکرین پر دوبارہ کام کرنا چاہتی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ کوئی سٹ کام میں دکھائی دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے 1987ء میں’’اے ڈفرنٹ ورلڈ‘‘کے نام سے سٹ کام کیا تھا ، انہوں نے کہا کہ اب میں اپنی زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں کیونکہ پچھلے کچھ عرصہ سے میں ایک ہی جیسا کام کر رہی ہوں۔ مریسا ٹومی کی نئی فلم ’’سپائیڈرمین :فار فرام ہوم‘‘جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 26/06/2019 - 11:46:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :