فلم ’’سپائڈر مین فارفرام ہوم‘‘ تمال مارول فلموں کو پیچھے چھوڑ دے گی، کیون فیج

جمعرات 27 جون 2019 12:31

فلم ’’سپائڈر مین فارفرام ہوم‘‘ تمال مارول فلموں کو پیچھے چھوڑ دے گی، کیون فیج
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) ہالی وڈ فلم ساز کیون فیج کا کہنا ہے کہ فلم ’’سپائڈر مین فارفرام ہوم‘‘ تمال مارول فلموں کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار کیون فیج کا سپائڈر مین کے سلسلے کی فلم ’’سپائڈر مین فارفرام ہوم‘‘ کے بارے میں کہنا تھا کہ ان کی یہ فلم مارول کے سلسلے کی تمام فلموں کا ریکارڈ توڑ دے گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ فلم کے دو اہم کردار پیٹر پارکر اور ٹونی سٹارک شائقین کو بے حد پسند آئیںگے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فلم ’’اینڈ گیم ‘‘ اور ’’سپائڈر مین فارفرام ہوم‘‘ ایک کی کہانی کے دو رخ ہیں ، اس لئے میں پر اعتماد ہوں کہ اس فلم کا شائقین کی طرف سے ردعمل قابل دید ہوگا۔ فلم ’’سپائڈر مین فارفرام ہوم‘‘ میں ٹام ہالینڈ پیٹر پارکر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اداکارہ زینڈایا ان کے مقابل ہوں گی، فلم رواں سال4 جولائی کو سینما کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 27/06/2019 - 12:31:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :