معیاری سکرپٹ کی بنیاد پر فلم میں کام کروں گی، سارہ خان

منگل 2 جولائی 2019 12:44

معیاری سکرپٹ کی بنیاد پر فلم میں کام کروں گی، سارہ خان
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2019ء) اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ وہ معیاری سکرپٹ کی بنیاد پر فلم کا انتخاب کریں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سارہ خان نے احسن خان کے نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کو بہت سی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن جاندار سکرپٹ نہ ہونے کے باعث انہوں نے فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا اور وہ ایسی فلمیں بھی نہیں کریں گی جس میں بولڈمناظر ہوں ۔ان کا ایک سوال کے جواب پر کہنا تھا کہ ان کو اور ان کی بہن نور کو بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا اور انہیں اس فیلڈ میں آنے کے لئے فیملی کی طرف سے کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ ان کے والد ان کے ساتھ کھڑے تھے۔

وقت اشاعت : 02/07/2019 - 12:44:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :