وقار ذکا اور متیرا کا طلاق میں دن بدن اضافے پر خیالات کا اظہار

بدھ 3 جولائی 2019 13:02

وقار ذکا اور متیرا کا طلاق میں دن بدن اضافے پر خیالات کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2019ء) پاکستانی میزبان وقار ذکا اور پاکستانی ماڈل متیرا نے طلاق جیسے برے فعل میں دن بدن اضافے پر اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق وقار ذکا نے کہا کہ حال ہی میں میرے ایک جاننے والے نے طلاق دی جس پر میں نے ان سے وجہ پوچھی تو ان کا کہنا تھا کہ آج کل کی خواتین اپنے بنیادی حقوق سے آگاہ ہے جس وجہ سے طلاق میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے پہلے والی خواتین کو خاوند مارتے بھی تھے تو وہ خاموش رہتی تھیں جس پر وقار نے کہا کہ ’’حقیقت یہ ہے کہ اگر شوہر بیوی پر ظلم کرتا تھا تو اس کے گھر والے اس کو اچھا نہیں سمجھتے تھے تو کیا آپ اپنی بیوی کو زر خرید غلام بنانا چاہیتے ہیںاور وہی ظلم و ستم والی پرانی ثقافت کو لے کر چلنا چاہتے ہیں ِِ‘‘۔

متھیرا نے کہا کہ ’’ایک شخص جو آپ کو بار بار بیوقوف بنا رہا ہے اور آپ بچوں کونہیں پتا ہے کہ ان کا باپ ان کی ماں پر ظلم کرتا ہے، اور ایسے رشتے سے بہتر علیحدگی ہو تی ہے‘‘۔
وقت اشاعت : 03/07/2019 - 13:02:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :