رسل کرو،کیتھرائن جونز بروکن سٹی میں ایک ساتھ جلو ہ گر ہونگے

جمعہ 28 دسمبر 2012 13:37

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔28دسمبر 2012ء) آسکرایوار ڈیافتہ اداکاررسل کرو اورکیتھرائن زیٹاجونز نئی فلم \"بروکن سٹی\" میں اکٹھے نظرآئیں گے۔بروکن سٹی جرم کی کہانی ہیجس میں نیویارک کامیئراپنی بیوی کی نگرانی کے لیے ایک سابق پولیس افسرکی خدمات حاصل کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس افسرکا یہ مشن نگرانی تک ہی محدود نہیں رہ پاتاتیزی سے بدلتے واقعات اسے ایک نئے چکر میں پھنسا دیتے ہیں۔سنسنی سے بھرپور اس فلم میں \"مارک ول برگ\" نے پولیس افسر،رسل کرو نے میئراور کیتھرائن زیٹاجونز نے اس کی بیوی کا کرداراداکیا ہے۔ہالی وڈ کی یہ دلچسپ ڈراما ئی فلم آئندہ برس اٹھارہ جنوری سے ریلیز ہو رہی ہے۔

وقت اشاعت : 28/12/2012 - 13:37:13

Rlated Stars :