ایکشن تھرلر فلم ’’اینجل ہیز فالن‘‘ 23 اگست کو ریلیز کی جائے گی

ہفتہ 6 جولائی 2019 12:10

ایکشن تھرلر فلم ’’اینجل ہیز فالن‘‘ 23 اگست کو ریلیز کی جائے گی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2019ء) ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم ’’اینجل ہیز فالن‘‘ رواں سال 23 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق رک رومن واگ کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن تھرلر فلم ’’اینجل ہیز فالن‘‘ 2013ء میں ریلیز کی گئی فلم ’’اولمپس ہیز فالن ‘‘ کے سلسلے کی تیسری فلم ہے جس میں اداکار گیررڈ بٹلر خفیہ ایجنٹ کے کردار میں دوبارہ دکھائی دیں گے جبکہ فلم میں مورگن فری مین، ٹم بلیک نیلسن، کرس برائوننگ، ڈینی ہوسٹن، لانس ریڈک ، جاڈا پنکیٹ سمتھ اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم کی کہانی خفیہ ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جس پر اس کی اپنی ایجنسی اور ایف بی آئی قائم مقام امریکی صدر ایلن ٹرمبل کو قتل کرنے کا جھوٹا الزام عائد کرتی ہے جس کے بعد وہ اصل دہشت گردوں کو پکڑنے اور خودپر لگیجھوٹے الزام سے نجات دلانے کے لئے کوششیں کرتا ہے۔
وقت اشاعت : 06/07/2019 - 12:10:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :