فلم ریس کا سیکوئل ریس ٹو 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 30 دسمبر 2012 14:15

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔30دسمبر۔ 2012ء) فلم ریس کا سیکوئل ریس ٹو 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی‘ ہدایتکار عباس مستان کی ایکشن تھرلر فلم ریس ٹو میں سیف علی خان اور انیل کپورپچھلی فلم کی طرح رنویر سنگھ اور انسپکٹر رابرٹ ڈیکوسٹاکے کرداروں میں موجود ہیں جبکہ فلم کے نمایاں اداکاروں میں جان ابراہم،دپیکا پڈکون،جیکولین فرنانڈس اور امیشا پٹیل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رمیش تورانی،سدھارتھ رائے کپوراور رونی اسکریو والا کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی اسٹوری شیراز احمد نے تحریر کی ہے جس میں پہلی فلم کی ہیروئن بپاشا باسو بحیثیت سونیا مہمان اداکارہ کے روپ میں جلوہ گر ہونگی۔پریتم چکربرتی کی موسیقی اور پاکستانی کے معروف پاپ گلوکار عاطف اسلم کے گانوں پر مشتمل یہ فلم اگلے سال 25جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
وقت اشاعت : 30/12/2012 - 14:15:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :