ابوعلیحہ کی ”تیور“ اٹھائیس جولائی کو سینماؤں کی زینت بنے گی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 8 جولائی 2019 17:03

ابوعلیحہ کی ”تیور“ اٹھائیس جولائی کو سینماؤں کی زینت بنے گی

لکھاری و ہدایتکار ابوعلیحہ کی ریونج تھرلر فلم ”تیور“  کی اٹھائیس جولائی کو ملک بھر میں نمائش کی جائے گی۔ ابوعلیحہ کی فلم ”تیور“ کا  باضابطہ پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔پروڈکشن کے دوران ابوعلیحہ کی اس فلم کا نام  ”عارفہ“ تھا لیکن  ریلیز سے پہلے اس کا نام بدل کر ”تیور“ کر دیا گیا ہے۔ تیور کی کہانی 80 کی دہائی کے ایک سانحے سے اخذ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تیور کی کاسٹ میں تقی احمد، متھیرا، سکینہ خان، شارق محمود اور اکبر سبحانی  شامل ہیں۔ ابوعلیحہ اس سے قبل گزشتہ ماہ سائیکولوجیکل ہارر فلم "کتاکشا" ریلیز کرچکے ہیں جس نے دوکروڑ ایک لاکھ روپے کا بزنس کرکے پاکستان کی سب سے کامیاب ہارر فلم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ فلم تیور بھی کتاکشا کی طرح ایک لوبجٹ فلم ہے جس کی کل لاگت صرف پچھتر لاکھ روپے ہے۔

وقت اشاعت : 08/07/2019 - 17:03:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :