مظہر عباس خان نے اپنا نیو سونگ ”محبتاں سچیاں“ریکارڈ کروالیا

ویڈیو پر کام جاری ہے جسے جلد مکمل کر کے دینا بھر میں ریلیز کر دیا جائے گا ،مظہر عباس خان

بدھ جولائی 17:20

مظہر عباس خان نے اپنا نیو سونگ ”محبتاں سچیاں“ریکارڈ کروالیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) مظہر عباس خان نے اپنا نیو سونگ ”محبتاں سچیاں“ریکارڈ کروالیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف سنگر مظہر عباس خان نے اپنا نیو سونگ ”محبتاں سچیاں“ریکارڈ کروالیاجس کی شاعری اور کمپوزک بھی انہوں نے خود کی ہے ،گلوکار مظہر عباس خان نے گزشتہ روز ہمارے نمائندے سے ملاقات میں بتایا کہ میرے نیو سونگ ’محبتاں سچیاں“کی ویڈیو پر کام جاری ہے جسے جلد مکمل کر کے دینا بھر میں ریلیز کر دیا جائے گااور مجھے پوری امید ہے کہ میرا یہ سونگ دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرینگا ،انہو ں نے مزیدکہا کہ سونگ کی شاعری اور میوزک بہت ہی اعلیٰ ہے اور اس کی ویڈیو بھی بہت ہی خوبصورت انداز میں بنائی جا رہی ہے میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کیا ہے کیونگہ معیاری کام ہی فنکارو گلوکار کی پہچان بنتا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/07/2019 - 17:20:20

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments