گلوکار امانت راہی کا نیو گیت”رل کے شام منایے“ ریلیز کر دیا گیا

نیو گیت کی مقبولیت پر دلی خوشی ہے اور اپنے پرستاروں کا شکر گزار ہو جو میرے ہر گیت کو پسند کرتے ہیں،امانت رہی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 10 جولائی 2019 17:26

گلوکار امانت راہی کا نیو گیت”رل کے شام منایے“ ریلیز کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2019ء) معروف گلوکار امانت راہی کا نیو گیت”رل کے شام منایے“ ریلیز کر دیا گیا،اس گیت کے شاعر اینڈ ویڈیو ڈائریکٹر باﺅ اصغر علی جبکہ اڈیٹنگ نزیر سلطانی نے کی ہے اس گیت میں ماڈلنگ بلا ڈانسر اور گلاب ناز نے کی ہے گیت کو گزشتہ روز سوشل میڈیا کے ست رنگ نیوز یو ٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا جسے ریلیز ہوتے ہی بے حد عوامی مقبولت حاصل ہو رہی ہے ،اس حوالے سے گلوکار امانت راہی نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں بتایاکہ ہمیشہ کی طرع اپنے نیو گیت کی مقبولیت پر دلی خوشی ہے اور اپنے پرستاروں کا شکر گزار ہو جو میرے ہر گیت کو پسند کرتے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک میرے پرستار مجھے سنتے رہے گے میں گاتا رہوں گا ۔
وقت اشاعت : 10/07/2019 - 17:26:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :