فہد مصطفیٰ نے لکس سٹائل ایوارڈ ہدایت کار مرحوم سید عاطف حسین کے نام کر دیا

بدھ جولائی 20:44

فہد مصطفیٰ نے لکس سٹائل ایوارڈ ہدایت کار مرحوم سید عاطف حسین کے نام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2019ء) پاکستانی اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے لکس سٹائل ایوارڈ ہدایت کار مرحوم سیدعاطف حسین کے نام کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فہد مصطفی کو فلم’’لوڈ ویڈنگ‘‘ میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ میں سندھی ہوں اور جب مجھے پنجابی کردار کیلئے پیش کش ہوئی تو کچھ لوگوں نے کہ یہ پنجابی کردار کیسے کرے گا ،انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کی اداکاری کو پسند کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اپنا یہ ایوارڈ مرحوم سیدعاطف حسین کے نام کر تا ہوں جنہوں نے مجھے ایک بار کہا تھا کہ میں فلموں سے بہت شہرت حاصل کروں گا ،انہوں نے کہا کہ ایک اداکار ہدایت کار کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوتا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/07/2019 - 20:44:40

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments