فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا 6 گانوں پر مبنی آڈیو جوک باکس ریلیز

جمعرات 11 جولائی 2019 11:22

فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا 6 گانوں پر مبنی آڈیو جوک باکس ریلیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) پاکستانی فلم ’’ پرے ہٹ لو‘‘ کا 6گانوں پر مبنی آڈیو جوک باکس ریلیز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’پرے ہٹ لو‘‘ کے میوزک البم کی آڈیو جاری کر دی گئی ہے جو6گانوں پر مبنی ہے جن میں ’’اک پل‘‘،’’ہائے دل‘‘ ،’’بہکا نہ‘‘ ، ’’بلما بھگوڑا‘‘ ،’’مورے سیاں‘‘، ’’زحال مسکیں‘‘ شامل ہے۔البم یوٹیوب، ساوان اور سائونڈ کلائُوڈ پر سنی جا سکتی ہے۔ گانوں میں آواز کا جادو حدیقہ کیانی، ہرشدیپ کور، راحت فتح علی خان،آئمہ بیگ اور زیب بنگش نے جگایا ہے جنہیںکمپوز آذان سمیع خان اور سعد سلطان نے کیا ہے۔ فلم عیدالاضحیٰ پر پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 11/07/2019 - 11:22:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :