ہریتھک روشن ’’ستے پہ ستہ‘‘ کے ری میک میں امیتابھ بچن کا کردار نبھائیں گے

جمعرات 11 جولائی 2019 12:16

ہریتھک روشن ’’ستے پہ ستہ‘‘ کے ری میک میں امیتابھ بچن کا کردار نبھائیں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) اگنی پت کے ری میک کی بھرپور کامیابی کے بعد اب ہریتھک روشن ’’ستے پہ ستہ‘‘ کے ری میک میں بھی امیتابھ بچن کا کردار نبھائیں گے۔بالی ووڈ میں ماضی کی مشہور ترین فلموں کے سیکوئل بھی ایک نئے انداز کے ساتھ بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ 80 کی دہائی کی شہرہ آفاق فلم ’ستے پے ستہ‘ کابھی ری میک بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ماضی کی اس مشہور ترین فلم میں امیتابھ بچن اور ہیما مالنی کی اداکاری آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے لیکن اس فلم میں امیتابھ بچن کا کردار ایکشن ہیرو ہریتھیک روشن ادا کریں گے۔’ستے پے ستہ‘ کے ری میک کو حقیقی فلم کی طرز کا بنانے کے لئے انڈسٹری کی دو بڑی شخصیات ہدایتکارہ فرح خان اور پروڈیوسر روہت شیٹھی یکجا ہوگئے ہیں جوکہ اس فلم کو شائقین کی خواہش کے مطابق بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ 1982 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ستے پے ستہ‘ امیتابھ بچن اور ہیما مالنی نے مرکزی کردار ادا کئے جب کہ اٴْن کے ساتھ امجد خان، شکتی کپور سمیت دیگر فنکاروں نے اس فلم کو مقبول ترین بنانے میں اہم کر دار ادا کیا ۔
وقت اشاعت : 11/07/2019 - 12:16:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :