بالی ووڈ سٹارز ورلڈکپ سیمی فائنل ہارنے پر بھارتی ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے

ٹیم میچ میں بہت اچھا کھیلی ،اپنی ٹیم پر فخر ہے،ٹیم لڑ کر ہاری،ہم نے شروع میں ہی ہتھیار نہیں پھینکے،سٹارز کی ٹیم کی حوصہ افزائی

جمعرات 11 جولائی 2019 12:16

بالی ووڈ سٹارز ورلڈکپ سیمی فائنل ہارنے پر بھارتی ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) بالی ووڈ سٹارز کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم کی حمایت میں سامنے آگئے۔ٹویٹر پر ایک بیان میں عامر خان نے کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ بس آج ہمارا دن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے بھارت پہلے ہی ورلڈکپ جیت گیا تھا جب اٴْس نے ٹاپ ٹیم کی حیثیت سے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

ٹیم میچ میں بہت اچھا کھیلی مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ورون دھون، سوناکشی سنہا، بپاشا باسو، ایوشمن کھرانہ اور دیگر بھی اپنی ٹیم کی حمایت میں آئے اور ٹیم کا حوصلہ بڑھانے لگے۔اداکار رشی کپور نے کہا کہ آج نیوزی لینڈ اور بھارت دونوں نے اچھی کرکٹ کھیلی۔

(جاری ہے)

ایوشمن کھرانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے، ہماری ٹیم لڑ کر ہاری۔

ہدایتکار کرن جوہر نے کہا کہ آج ہماری ٹیم کو نظر لگ گئی، لڑکوں نے آج میچ کے دوران جان لڑائی، ہمیں صرف ہار کو ہی نہیں دیکھنا چاہیے۔بپاشا باسو کا کہنا تھا کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی ٹیم کو ’’اآل دی بیسٹ‘‘ کہوں گی۔ مجھے کوہلی الیون پر فخر ہے، آج کا دن کرکٹ میں ہمارے لیے برا دن تھا، دھونی اور جڈیجا نے شاندار بیٹنگ کی۔سدارتھ کا کہنا تھا کہ ہم لڑ کر ہارے، ہم نے شروع میں ہی ہتھیار نہیں پھینکے، نیوزی لینڈ شاندار میچ کھیلی۔ میرے لیے بہت مشکل تھا کہ میچ دیکھوں کیونکہ میچ کے دوران میرا دل بہت تیزی سے دھڑک رہا تھا۔
وقت اشاعت : 11/07/2019 - 12:16:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :