پی ٹی سی ایل برانڈ : ڈیجیٹل دور کی جانب رواں دواں

پی ٹی سی ایک ایسا برانڈ ہے جسے ہر پاکستانی مرد، عورت اور بچہ ملکی تاریخ کے ساتھ اسکے تعلق کی وجہ سے ملا سکتا ہے

جمعہ 12 جولائی 2019 15:06

پی ٹی سی ایل برانڈ : ڈیجیٹل دور کی جانب رواں دواں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2019ء) لوگ مارکیٹ صر ف اس لئے نہیں جاتے کہ کمپنی کا نام دیکھ کر وہ چیزیں اٹھانا شروع کر دیں جن کے بارے میں انہیں معلوم تک نہ ہو۔ وہ خود بخود ان جانے پہچانے ناموں کی طرف بڑھیں گے، جن پر ان کو مکمل اعتماد ہو گا اور وہ پہلے سے ہی استعمال کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی وابستگیاں کمپنیوں سے نہیں ہوتیں، بلکہ وہ اپنے پسندیدہ برانڈز میں کشش محسوس کرتے ہیں۔

کیوں؟ اسلئے کہ برانڈنگ صرف نام نہادی حاصل کر لینے کا نام ہی نہیں، بلکہ تجربے سے گزرنے کا نام ہے۔ یہ ایک سفر ہے، ایک عہد ہے اور ان کی خصوصیات کی وجہ سے آپ خود کو ان کے ساتھ جڑا ہوا محسوس کرتے ہیں۔ برانڈنگ ایک مخصوص ادارے کی نظر اور احساس سے بھی بڑھ کر بہت کچھ ہے، یہ آپ کو آپ کے سامعین کے ساتھ جذباتی لگاؤ محسوس کرنے کا فن ہے۔

(جاری ہے)



ان میں سے ایک برانڈ جسے ہم سب جانتے ہیں پی ٹی سی ایل ہے۔

یہ ایک ایسا برانڈ ہے جسے ہر پاکستانی مرد، عورت اور بچہ ملکی تاریخ کے ساتھ اسکے تعلق کی وجہ سے ملا سکتا ہے۔ ہم اس برانڈ کی ایسے توثیق کرتے ہیں جیسے اس نے ملک کو دنیا کے ساتھ جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اورجواس وقت بھی ملک کی ممتاز ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی رہی ہے، جب کسی کا وجود نہیں تھا۔ پی ٹی سی ایل کے اپنے نام میں پاکستان شامل ہے اور یہ ہمیشہ سے اسکی واضع خصوصیت رہی ہے، ایک ایسی چیز جسے کمپنی نے ہمیشہ اپنایا ہے اوراپنے ساتھ شامل رکھا ہے۔



پی ٹی سی ایل ایک برانڈ ہے جسے ہم بچپن سے ہمیشہ دیکھتے آئے ہیں۔ ان تمام سالوں میں، ہم نے ان کی حکمت عملی کو آہستہ آہستہ تبدیل ہو تے دیکھا ہے، ایک ایسی تبدیلی جس نے برانڈ کو آگے بڑھایا ہے اور مثبت طور پر اسکی ساکھ کو بہتر بنایا ہے۔ ادارے نے اپنی نئی ترسیلی حکمت عملی میں ذیادہ تخلیقی اور منظم کوششوں پر توجہ مرکوز رکھی ہے اسے ایک بہتر اور جدیدبرانڈ کی حیثیت سے مستحکم کرنے میں اسٹریٹیجک شراکت داریوں اور اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے وصف کا اہم ہاتھ ہے۔



کمپنی کا سب سے بڑ ا ا قدام ، اپنی کسٹمر سروس کو بہتر کرنے کے لئے، نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ (NTP) کے تحت پاکستان بھر میں اپنے 100 بڑے ایکس چینجز کو تبدیل کر نا ہے۔ اس منصوبے کے تحت، پی ٹی سی ایل پہلے ہی پاکستان کے منتخب علاقوں میںFiber-To-The-Home (FTTH) کی پیشکش شروع کر چکا ہے جس میں Mbps 100تک جدید ٹیکنالوجی کا ، Gigabit Passive Optical Network (GPON) کنکشن سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ شامل ہے۔

اس نے صارفین کے لئے لامحدود سرفنگ، لامحدود ڈیٹا اور سٹریمنگ، مسلسل چلنے والا انٹرنیٹ اور گیمنگ میں پوری طرح مشغول ہونے کے تجربے کواپنے صارفین کیلئے یقینی بنایا ہے۔ ا س طرح ادارے نے صارفین کی منفی رائے کوبڑی حد تک مثبت رائے میں تبدیل کیا ہے کیونکہ یہ واضع طور سے دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی سی ایل بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کر کے بڑے پیمانے پر نیٹ ورک میں بہتری لایاہے۔



پی ٹی سی ایل ملک کی پہلی کمپنی ہے جس نےNetflix کے ساتھ تعاون اور شراکت داری قائم کی، تاکہ ہم تک اعلی معیار کی تفریح پہنچ سکے۔ انڈسٹری میں موجود دیگر اداروں نے اس عمل کی پیروی کی۔ لیکن پی ٹی سی ایل کی جانب سے لیا گیا یہ اقدام اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ کمپنی اپنے صارفین کی ضرورت سے ذیادہ تیز اور الہامی ہے۔ کریم (Careem) اور دراز(Daraz) کے ساتھ تعاون نے ادارے کو نہ صرف جدید بلکہ ڈیجیٹل میڈیم کو بھی اپنایا ہے۔

جو کہ اپنے صارفین کو ملک بھر میں اہمیت کیساتھ ساتھ آسانی اور سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ اسطرح کے مزید اور منفراد اقدامات کے ذریعے ٹیلی کام کمپنی کامیابی سے اپنے صارفین کو مشغول کر کے اس ڈیجیٹل دور میں لے کے جا سکتے ہیں۔

اگر آپ گزشتہ چند سالوں میں اسکی منظم کاوشوں اور شراکتوں کو دیکھیں، تو یہ واضح ہے کہ پی ٹی سی ایل نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر توجہ مرکوز کرنے کا آغاز کیا ہے اوراپنی کوششوں کا محور نوجوانوں کو رکھا ہے جو کہ ایک نہایت سمجھ بوجھ والا قدم ہے۔

مجھے یقین ہے کہ اس کے ذریعے برانڈ نہ صرف اخلاق، انسانیت اور حب الوطنی کے لحاظ سے بلکہ جدت، اعتماد اور مقابلے کے اعتبار سے بھی تیزی سے شہرت حاصل کر سکے گا۔


اس بات نے مجھے فخر کا احساس دلایا کہ جب ہمارے قومی ادارے نے پاکستانی سینما کو سہارا دیا جب اس نے فلم "شیر دل" کواسپانسر کیا۔ یہ ایک پاکستانی فلم ہے جس میں پی اے ایف کے پائلٹ کی ہمت اور بہادری پر روشنی ڈالی گئی، جس میں حب الوطنی اور اپنے ملک کے ساتھ محبت کا اظہار کیاگیا۔

یہ یقینی طور پر اپنے برانڈکو مذید آگے بڑھانے کی کاوش ہے، جس سے اس نے ہر پاکستانی کے دل اور دماغ میں قومیت کے احساس کو جگایا ہے۔ سپانسرشپ نے برانڈ کی طرف مثبت جذبات پیدا کیے ہیں، سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کو بہتر بناتے ہوئے ہر پاکستانی کے ذہنوں میں پاکستان کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط بنانے میں مدد کی ہے۔

کمپنی کے تازہ ترین اقدام ، ای بلنگ، پی ٹی سی ایل کی ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کی ایک کاوش ہے ، جیسا کہ، لوگوں کو اس بات کا اختیار دینا کہ وہ آن لائن بل جمع کروا کر کاغذکی بچت کر سکتے ہیں۔

اس اقدام نے اس مسئلے پر آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ سامعین کو اس مقصد میں حصہ لینے کے لئے موقع فراہم کیا ہے۔ پی ٹی سی ایل نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں کہ صارفین کے لئے ای بلنگ کومنتخب کرنے لے تمام راستے کھلے ہوں۔کمپنی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تمام نئے صارفین کو ماہانہ کاغذ کے بلوں کے بجائے صرف ای بل ملیں۔



حال ہی میں، ادارے نے 'FACE Music Mela 2019' میں گیمنگ کمیونٹی کیلئے " پی ٹی سی ایل گیمرز حب" کا آغاز کیا ہے۔ یہ پریمیئر گیمنگ ایونٹ کمپیوٹر اور کنسول گیمنگ کو نئے نیٹ ورک کے ذریعے پی ٹی سی ایل کے ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کے ساتھ براہ راست تجربہ فراہم کرتا ہے۔کمپنی اب مذید تیز رفتار براڈ بینڈ فراہم کر رہی ہے۔ یہ سروس اپنے صارفین کو ایک نیٹ ورک سے دوسرے نیٹ ورک تک کے سفر کو کم سے کم وقت میں طے کر کے مشہور گیمنگ سرورز سے منسلک کرتی ہے۔

ان کاوشوں نے پی ٹی سی ایل کو بحیثیت ایک برانڈ دنیا بھر کے گیمنگ نیٹ ورکس سے منسلک کر دیا ہے۔

 ایک ماحولیاتی ذمہ دار تنظیم کے طور پر ، پی ٹی سی ایل نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ اگلے پانچ سال کے دوران پی ٹی سی ایل کے سائٹس پر200,000 درخت لگانے کا معاہدہ کیا ہے۔ ادارہ، Solid Waste Managementکے تعاون سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بھی صفائی کی مہم میں معاونت فراہم کرے گا۔

پی ٹی سی ایل پہلے ہی اپنے ملازمین کو پینے کا صاف پانی فراہم کر رہا ہے اور اب ادارہ عام لوگوں کے لئے بھی پینے کے صاف پانی فراہم کرنے کے لئے مزید فلٹریشن یونٹس نصب کرے گا۔ پی ٹی سی ایل برانڈ کے اس پہلو نے ہم پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ صارفین کے علاوہ، ادارے کو انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہونے کی حیثیت سے اپنی اخلاقی ذمہ داری کا احساس ہے۔

پی ٹی سی ایل حالیہ وقتوں میں نئے اور بہتر برانڈکے طور پر سامنے آیا ہے؛ ایسا برانڈ جو مضبوط اور وسیع اثرات رکھتا ہے اور نئے راستوں پر چلنے سے بھی نہیں گھبراتا ۔ بہتر حکمت عملی اور عمومیت سے ہٹ کر، آخر کار یہ ادارہ جدید برانڈگیم میں شامل ہو رہا ہے۔
وقت اشاعت : 12/07/2019 - 15:06:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :