موسیٰ خان نے مہدی حسن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انکی غزل کی ویڈیو مکمل کرلی

18مئی کو ان کی سالگرہ پر چینلز اور سوشل میڈیا پر ریلیز کی جائے گی ‘ اداکار کی گفتگو

ہفتہ 13 جولائی 2019 12:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2019ء) نامور اداکار موسیٰ خان نے مہدی حسن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بطور ہدایتکار انکی مشہور غزل کی ویڈیو مکمل کرلی ۔مہدی حسن کی غزل کونئے گلوکار شہروز عباس نے گایاہے جبکہ بازل فردوس نے بطور ہیرو ماڈل کام کیا ہے جبکہ اس میں دو نئے چہرے زویا خان اور اسامہ خالد بھی نظر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

موسی خان کا کہنا تھا کہ مہدی حسن ہماری دھرتی کا عظیم سرمایہ ہیں اور18 مئی کو انکی سالگرہ کے موقع پر ا ن کی فن کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اس ویڈیو کو ریلیز کایا جائے گا ۔

وڈیو کے ڈی او پی اقبا ل شاہ اور سکندر خٹک ہیںجبکہ میوزک جبران اور ایرک کا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ18 مئی کو یہ وڈیو پورے پاکستان میں چینلز اور سوشل میڈیا پر ریلیز کی جائے گی ۔
وقت اشاعت : 13/07/2019 - 12:26:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :