ڈرامہ سیریل ”ہزاروں خواہشیں ایسی “کی ریکارڈنگ

جمعرات 1 فروری 2007 13:03

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01فروری2007 )ڈرامہ سیریل ”ہزاروں خواہشیں ایسی “کی ریکارڈنگ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوئی ۔ ریکارڈنگ میں اداکارہ تمر یونس ‘محمد علی آغا‘عشر علی ‘خالد ابراہیم اور دیگر فنکاروں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

ہدایتکار ارشد رانا اور مجاہد حسین کی یہ ڈرامہ سیریل 4فروری سے نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہوگی ۔ ڈرامہ سیریل کی رائٹر نورالحدہ شاہ ہے جبکہ معاون توقیر پاشا ہیں ۔ یہ ڈرامہ سیریل ملک میں سیاست کی قلابازیوں ‘مفادات کی جنگ اور سیاستدانوں کی خود غرضیوں کے موضوع پر بنایا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 01/02/2007 - 13:03:35

Rlated Stars :