فن کی گہرائی سمندر کی مانند ہے ،ہر لمحے سیکھنا پڑتا ہے ‘ قوی خان

ہفتہ 13 جولائی 2019 21:07

فن کی گہرائی سمندر کی مانند ہے ،ہر لمحے سیکھنا پڑتا ہے ‘ قوی خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2019ء) نامور سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ فن کی گہرائی سمندر کی مانند ہے اور اس کی تہہ تک پہنچنا کوئی آسان کام نہیں ، میرا تجربہ ہے کہ انسان کو ہر لمحے سیکھنا پڑتا ہے اور یہی اس کی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ریڈیو ، فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کی دنیا میں کئی دہائیاں گزار چکا ہوں اور اس دوران میں نے ہر لمحے سیکھا ہے اور میں آگے بڑھتا گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب تک کسی انسان کو اپنے کام سے عشق نہیں ہوگا کامیابی کی منازل طے نہیں ہو سکتیں۔ آج بہت سے نئے لوگ ہیں جو اپنے کام سے جنون کی حدتک لگائو رکھتے ہیں اور وہ انتہائی کم عرصے میں کامیابیاں کی کئی منازل طے کر چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 13/07/2019 - 21:07:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :