سویرا ندیم نئی ڈرامہ سیریل شروع کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں

جمعرات 1 فروری 2007 14:58

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01فروری2007 ) اداکارہ سویرا ندیم اپنی نئی ڈرامہ سیریل شروع کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ”ہم اکیلے ہیں“ کے عنوان سے بننے والی اس سیریل میں معاشرے کے ان افراد کو موضوع بنایا گیا ہے جو مختلف وجوہات کی بناء پر اکیلے رہنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

سیریل کا سکرپٹ مکمل ہوگیا ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن خود سویرا ندیم دیں گی۔ دیگر فنکاروں میں پروین اکبر، عدنان صدیقی، بینش چوہان،مونا لیزا،اختر حسنین،شامل خان اور ماہ نور بلوچ شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 01/02/2007 - 14:58:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :