بھارت کا متنازعہ شو بگ باس ایک بار پھر تنازع کی زد میں آگیا

خاتون صحافی نے شو کی انتظامیہ پر جنسی ہراساں کے الزام عائد کردیا

پیر 15 جولائی 2019 22:58

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) بھارت کا متنازع ترین ریئلٹی ٹی وی شو ’بگ باس‘ ہمیشہ ہی خبروں میں رہتا ہے، جہاں اس پروگرام پر متنازع سیگمنٹس کی وجہ سے تنقید کی جاتی ہے۔ اس پروگرام کا بھارت کی مقامی زبان تیلگو میں نشر ہونے والا ورڑن بھی بھارت بھر میں مقبول ہے، جس کی میزبانی معروف تامل اداکار اکینینی نگر جونا کرتے ہیں۔

اگرچہ ہندی بگ باس کا رواں برس ستمبر میں 13 واں سیزن شروع ہوگا، تاہم تیلگو بگ باس کا اس وقت تیسرا ورڑن جاری ہے جس کا اختتام رواں برس ستمبر کے ا?خر میں ہوگا۔بگ باس تیلگو کو بھارتی ٹی وی چینل ’اسٹار ما‘ پر نشر کیا جاتا ہے اور یہ شو جنوبی بھارت کا سب سے مقبول ترین اور متنازع ترین ٹی وی شو ہے۔متنازع شخصیات کو شامل کرنے کی وجہ سے بگ باس تیلگو بھی ہمیشہ بھارتی خبروں میڈیا کی خبروں میں رہتا ہے، تاہم اس بار یہ شو ایک خاتون صحافی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

(جاری ہے)

بگ باس تیلگو میں شرکت کرنے والی ایک خاتون صحافی نے شو کی انتظامیہ پر جنسی ہراساں کے الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں فحش کام کے بدلے پروگرام کے فائنل راؤنڈ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں خبر رساں ادارے ’اے این ا?ئی‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ معروف تیلگو خاتون صحافی نے بگ باس انتطامیہ پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں متنازع شو کے ا?خری فائنل میں شرکت کے لیے فحش مطالبہ پورے کرنے کا کہا گیا۔اخبار نے خاتون صحافی کا نام بتائے بغیر بتایا کہ خاتون صحافی کی تحریری شکایت ملنے کے بعد ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرا?باد کے بنجارہ ہلز پولیس نے مقدمہ بھی دائر کردیا۔
وقت اشاعت : 15/07/2019 - 22:58:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :