مداحوں کی خواہش پوری :بولی ووڈ ایکشن ہیرو ریتک اور ٹائیگر شروف ایک سال جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

دونوں اداکار بہت جلد ایک ایکشن فلم کے ساتھ اسکرینز پر جلوہ گر ہون گے جس کے نام کا اعلان فلم ساز نے ایک شاندار ٹیزر ریلیز کرنے کے ساتھ کیا

پیر 15 جولائی 2019 22:58

Y ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) بولی وڈ کے شاندار ایکشن ہیروز ریتک روشن اور ٹائیگر شروف کو مداح طویل عرصے سے ایک ساتھ اسکرینز پر جلوے بکھیرتے دیکھنا چاہتے ہیں اور اب آخر کار ان کی یہ خواہش پوری ہونے جارہی ہے۔یہ دونوں اداکار بہت جلد ایک ایکشن فلم کے ساتھ اسکرینز پر جلوہ گر ہون گے جس کے نام کا اعلان فلم ساز نے ایک شاندار ٹیزر ریلیز کرنے کے ساتھ کیا۔

'وار' نامی فلم کے اس ٹیزر میں ریتک اور ٹائیگر دونوں کمال کا ایکشن کرتے دکھائی دیے، جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں یہ دونوں ایک ساتھ نہیں بلکہ ایک دوسرے کے خلاف پیش کیے جائیں گے۔دونوں اداکاروں نے فلم کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جبکہ ایک دوسرے کے لیے پیغام بھی جاری کیا۔

(جاری ہے)

ٹائیگر شروف نے اپنے سوشل میڈیا پر فلم کے ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'ریتک آپ کا ایکشن اب کچھ پرانا ہوچکا ہے، آئیں میں آپ کو سکھاؤں کے کیسے کیا جائے گا'۔

جس پر ریتک نے ٹائیگر شروف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ 'تم اس دنیا کی صرف ابھی شروعات ہی کررہے ہو جس میں میں پہلے سے ماسٹر کرچکا ہوں'۔سوشل میڈیا پر اس فلم کے ٹیزر کو خوب پسند کیا جارہا، مداح ان دونوں اداکاروں کو ایک ہی فلم میں دیکھنے کے لیے بیتاب ہورہے ہیں جبکہ مداح ابھی سے فلم کو بلاک بسٹر قرار دے رہے ہیں۔فلم 'وار' کی ہدایات سدہارتھ آنند نے دی ہے جو اس سے قبل ریتک کی کامیاب فلم 'بینگ بینگ' کو بھی ڈائیریکٹ کرچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/07/2019 - 22:58:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :