کترینہ کیف کی 36 ویں سالگرہ پر شیئر تصویر ٹوئٹر پر ہیپی برتڈے کترینی کیف کا ٹرینڈ ٹاپ پر چلا گیا

منگل 16 جولائی 2019 23:11

میکسیکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی 36ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے بعد ٹوئٹر پر ہیپی برتڈے کترینی کیف کا ٹرینڈ ٹاپ پر چلا گیا۔کترینہ اس تصویر میں میکسیکو میں موجود ہیں جبکہ وہ سفید رنگ کے سوم سیوٹ میں پوز کرتی نظر آئیں۔تاہم سوال یہ اٹھتا ہے کہ جہاں سارے اداکار اپنی سالگرہ کے موقع پر دوستوں کے ساتھ پارٹی کرنے میں مصروف رہتے ہیں وہیں کترینہ کیف اس دن میکسیکو میں کیا کررہی ہیں کترینہ نے اپنی تصویر پر کیف اور میکسیکو کے ایموجی بنا کر مداحوں کو پریشانی میں ڈال دیا، تاہم اداکارہ نے اس کے علاوہ کوئی اور بات شیئر نہیں کی۔

کئی رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اپنی سالگرہ کے موقع پر میکسیکو میں چھٹیاں منا رہی ہیں تاہم تصویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ میکسیکو میں کسی میگزین فوٹو شوٹ کے لیے موجود ہیں۔

(جاری ہے)

یہ دلچسپ صرف مداحوں کے ذہن میں ہی نہیں بلکہ کترینہ کے قریبی دوست اداکار ارجن کپور کے ذہن میں بھی آیا جنہوں نے کترینہ کا مذاق اڑاتے ہوئے ان سے سوال کردیا کہ وہ اپنی چھٹیاں منانے کے دوران میکسیکو فوٹو شوٹ کرانے ہی گئی ہیں۔

جبکہ ایک دوسرے کمنٹ میں ارجن نے کترینہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ آج کے دن ان کے ساتھ اچھا برتا کریں گے۔اس تصویر پر کترینہ کے شوبز سے تعلق رکھنے والے اور بھی دوستوں نے سالگرہ کی مبارکباد دی جن میں کرن جوہر، زویا اختر وغیرہ شامل ہیں۔کیریئر کے حوالے سے بات کی جائے تو کترینہ کیف اس وقت اپنی فلم 'سوریاونشی' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اس فلم میں وہ اکشے کمار کے ہمراہ کام کرتی نظر آئیں گی، فلم کی ہدایات روہت شیٹھی دے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/07/2019 - 23:11:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :