فلم ’’ہیر مان جا‘‘کے ٹریلر کی پذیرائی اس کی کامیابی کی طرف اشارہ ہے، ہدایت کار اظفر جعفری

بدھ 17 جولائی 2019 21:51

فلم ’’ہیر مان جا‘‘کے ٹریلر کی پذیرائی اس کی کامیابی کی طرف اشارہ ہے، ہدایت کار اظفر جعفری
-اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) پاکستانی ہدایت کار اظفر جعفری نے کہا ہے کہ فلم ’’ہیر مان جا‘‘کے ٹریلر کی پذیرائی فلم کی کامیابی کی طرف اشارہ ہے۔

(جاری ہے)

اظفر جعفری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ہیر مان جا‘‘ کا ٹریلر حال ہی جاری کیا گیا ہے جسے شائقین نے بہت پسند کیا ۔بدھ کو ایک بیان میں اظفر جعفری نے کہا کہ یہ فلم کی کامیابی کی طرف اشارہ ہے۔فلم کی کاسٹ میں حریم فاروق، علی رحمان خان، فیضان شیخ، میکال ذوالفقار، شاز علی خان، آمنہ شیخ، عابد علی، علی کاظمی اور احمد علی اکبر شامل ہیں۔ فلم عید الضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/07/2019 - 21:51:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :